• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین میں آن ڈیوٹی پولیس اہلکار کو نشے میں دھت ہو کرگاڑی چلانے پر جرمانہ

Dec 16, 2020

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )بارسلونا کی مشہور شاہراہ پر گزشتہ رات دو بجے موسس پولیس نے ایک مشکوک کار کو چیکنگ کے لیے روکا تو سادہ کپڑوں میں ملبوس کار سواروں نے اپنا تعارف نیشنل پولیس کے ملازمین کے طور پر کروایا،مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ نیشنل پولیس کے یہ سپاہی سانت اندریا دے بسوس پولیس اسٹیشن پر حاضر ڈیوٹی ہیں۔
موسس پولیس نے کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پرسپاہیوں کو جرمانہ عائدد کردیا،جبکہ ڈرائیور کا الکحول ٹیسٹ بھی پازیٹو آنے پر گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔