تہران (نمائندہ خصوصی)ایران نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر لگائی گئی پابندیوں کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔ امریکا کی طرف سے ترکی پر روسی دفاع نظام حاصل کیے جانے کے بعد پابندی لگائی گئیں تھیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اس روسی دفاعی نظام کو خریدنے کے اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور اسے حاصل کر کے دم لیا۔ اس وقت اس کی تنصیب اور آزمائشی عمل جاری ہے۔ امریکا نے ترکی کو اس روسی نظام کا حاصل کرنے سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی پر روسی دفاعی نظام خریدنے کی پاداش میں عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی توہین قرار دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواد ظریف نے لکھا کہ امریکا کو اب پابندیاں لگانے کا نشہ ہو گیا ہے اور وہ اس عادت سے مجبور ہو کر بین الاقوامی قانون کی دہجیاں بکھیر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک ان امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور وہ ترک عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر ہمسائے سب سے پہلے‘ کا ہش ٹیگ بھی لگایا۔
ایران نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر لگائی گئی پابندیوں کو ناجائز قرار دیدیا
