بارسلونا (نمائندہ خصوصی )ہسپانوی وزیرصحت سلوادور نے ایک انٹرویو کے دوران کہاہے کہ سال 2021 کے موسم گرماکے اختتام تک 70 فیصد آبادی کو کوروناویکسین لگائی جائے گی۔اس وبائی مرض کاابھی خاتمہ نہیں ہوگا ،ماہرین کے مطابق 2021 اور 2022 کا کچھ حصہ بھی لے گا۔
ہسپانوی وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ وباکے پھیلاو پر قابو پانے کے بعد پابندیاں مکمل طور پر اٹھائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک خطر ناک بیماری کے ساتھ جی رہے ہیں جس کے ساتھ احتیاط ضروری ہے۔ وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔یورپ میں پہلے موڈرنا اور فائزر کی ویکسین آئے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی میڈیسن ایجنسی 29 دسمبر کا فائزر اور اور 12 جنوری کو موڈرنا کے نتائج کا تجزیہ کرےگی۔یاد رہے کہ سپین میں کرونا کیسز کی تعداد 17 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 47ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سپین میں موسم گرماکے اختتام تک 70فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی: ہسپانوی وزیر صحت
