• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی کرنل نے دوست کی غیرملکی بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بڑا دعویٰ

Dec 15, 2020

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے ایک کرنل نے آفیسرز میس میں اپنے دوست کو نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اس کی روسی بیوی کا مبینہ طور پر ریپ کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مدعی نے پولیس کو بتایا کہ کرنل نے انہیں پارٹی میں مدعو کیا، مجھے نشہ آور مشروب پلایا اور میرے بے ہوش ہوجانے کے بعد میری اہلیہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی شہر کان پور میں پیش آیا جبکہ کرنل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر ایک عام شہری ہیں جنہوں نے کنٹونمنٹ پولیس تھانے میں فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔شکایت گزار کے مطابق ان کی بیوی روس سے تعلق رکھتی ہیں اور بھارت میں گزشتہ 10 سال سے رہائش پذیر ہیں۔