• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Sep 16, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوںپر سماعت ہوئی، سردار لطیف کھوسہ کی معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئی، معاون وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہر بارملاقات پر جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم کا مطالبہ کیا جاتا ہے، کراچی میں کیسز کے باعث ملاقات نہ ہوسکے تو پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے، معاون وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ہفتے میں 2 دن ملاقات کرنے کا حکم دے،نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔