اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں جسکےمطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 7.41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق جولائی تانومبرٹیکسٹائل شعبےکی پیداوارمیں سالانہ 2.40 فیصد، فوڈ،مشروبات،تمباکومیں 21.28 فیصد اضافہ ہوا۔ اعدادو شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 1.50 فیصد بڑھ گئیں۔ فارما سوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرٹیلائزرسیکٹرکی پیداوارمیں 6.59 ، آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آئرن اورسٹیل میں 3.69 جبکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوارمیں 65.04 فیصدکمی واقع ہوئی۔