• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، چینی کی قیمت نے سنچری مکمل کرلی

Jan 13, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مہنگائی پر قابو پانے کے بڑے بڑے دعوے مگرگھی مہنگا،چینی مہنگی، آٹا مہنگا،مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان اور بنیادی ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں چینی نے سنچری مکمل کرلی، قیمت 100 روپے فی کلو ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کھلے گھی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 210 روپے تک جا پہنچی۔ پشاور میں چینی، چاول ، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی فی کلو 22 روپے اورکوکنگ آئل 27 روپے تک فی لیٹرمہنگا کردیا گیا۔ مظفرگڑھ میں 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 سے ایک ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔