• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں گیس کی کمی، صوبہ سندھ میں کتنے سال کا ذخیرہ باقی رہ گیا؟

Jan 13, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ کے وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں صرف 12 سال کے گیس ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران امتیاز شیخ نے بتایا کہ سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر میں کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ سندھ کی گیس پر ڈاکہ اور اس کی سوئی ناردرن کو پائپ لائن کے ذریعے فراہمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 12 سے 15 سال تک کے گیس ذخائر باقی رہ گئے ہیں جبکہ تیل کے ذخائر 15 سے 20 سال تک چل سکتے ہیں۔ سندھ میں 2600 این ایف سی ایف ڈی گیس ہے ، آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے پہلا حق اس کا بنتا ہے لیکن آئین کے کسی آرٹیکل پر توجہ نہیں دی جاتی۔