• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوٹیلٹی سٹورز پر پالش سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی کردی گئیں

Jan 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پرمشروبات، پالش ،خشک دودھ ،صابن، سرخ مرچ ،نمک اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کے ڈائپر، ٹوتھ پیسٹ، ہینڈ واش، ملٹی پرپز کلینر بھی منہگے ہوگئے ہیں۔

نئی قیمتوں کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر صابن کی قیمت میں ڈیڑھ سے 7 روپے تک جبکہ مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پہلے ہی مہنگا کیا جاچکا ہے، ان کی قیمتوں میں 22 سے 27 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔