• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جوبائیڈن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ آنے والے مسافروں پر بڑی پابندی کا اعلان، کیا کرنا ہو گا؟ جانئے

Jan 22, 2021

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے، وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے لیکن کورونا سے متعلق پلان تمام امریکیوں کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماسک ایک متعصب مسئلہ بن گیا ہے لیکن پہلے 100 دن کے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج یہ ہے کہ تمام امریکی ماسک لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کورونا پرفوری توجہ اورعوام میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہی، ماضی کی حکومت کی ناکامی کی قیمت روزانہ 3 سے 4 ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑرہی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ماسک پہنا تو اپریل تک 50 ہزار سے زیادہ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔