• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈچ پولیس کی کارروائی ،عالمی سطح پر مطلوب ڈرگ لارڈ گرفتار

Jan 24, 2021

ایمسڑ ڈیم(نمائندہ خصوصی)ڈچ پولیس نے عالمی سطح پر انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈ ٹسی چی لوپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ٹسی چی لوپ چینی نژاد کینڈین شہری ہے،ڈرگ لارڈ چی لاپ کا تعلق ایشا کے ایک سنڈیکیٹ سے ہے،لوپ کا میکسیکو کے ڈرگ لارڈ جواقین ایل چیپو کے ساتھ موازنہ کیا جاتا رہا ہے،یہ گروہ ایشیا پیسفک میں سالانہ 70 ارب ڈالر سے زائد کی منشیات کا دھندہ کرتا ہے۔ٹسی چی لوپ کو آسڑیلین پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ڈرگ لارڈ کو مزید کارروائی کے لئے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ٹسی چی لوپ گزشتہ کچھ عرصہ سے ہانگ کانگ،ویتنام سمیت دیگر ممالک میں رہ رہا تھا۔