اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طالبعلموں کے آن لائن امتحانات کے مطالبے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ امتحانات آن لائن لینے ہیں یا نہیں یہ فیصلہ جامعات نے کرناہے ۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کا کہناتھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو جامعات کے وی سیز سے آن لائن امتحانات سے متعلق مشاورت کا کہاہے ، جامعات چیک کریں کہ ان کے پاس آن لائن امتحانات کی سہولت ہے یا نہیں ، آن لائن امتحانات کے نظام کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 18 جنوری سے نویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم جامعات اور یکم تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولے جائیں گے ۔