اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بھارت سےمتعلق یورپی یونین(ای یو)ڈس انفولیب کےانکشافات کا یورپی پارلیمنٹ نے نوٹس لیکر ’انڈیا کرانیکل‘ کے معاملے پر تفصیلات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اس حوالے سے ای یوڈس انفولیب کےایگزیکٹوڈائریکٹرنے یورپی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی ہے جس میں یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی کوپاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈےسےآگاہ کیاگیا۔
واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک بڑی سازش کا انکشاف ہوا تھا۔ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق کے مطابق ’’ای یو کرانیکل ویب سائٹ‘‘ بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔مذکورہ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بہت سے کالم یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے ناموں سے غلط طور پر منسوب کیے جاتے تھے۔ پاکستان مخالف مواد کو دوسری ویب سائٹس سے لے کر اسے بھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ بھارتی ادارہ سری واستو(Srivastava) ای یو کرانیکل ویب سائٹ کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ تنظیم بھارتی مفادات کو آگے بڑھاتی ہے جبکہ پاکستان اور چین کے خلاف منفی مواد کی تشہیر میں ملوث ہے۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق کے مطابق بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے