• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سلمان خان کو نئی ہیروئن مل گئی

Jan 28, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اداکارہ و ماڈل پرگیا جیسوال بالی ووڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک سٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگیا جیسوال بھی موجود تھیں۔ وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ’رادھے‘ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔