• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آنگ سان سوچی نے عوام کو فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کردی

Feb 2, 2021

ینگون(نمائندہ خصوصی)میانمار کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے عوام کو فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے پرزور دیا گیا ہے۔نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے آنگ سان سوچی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو کہا گیا ہے کہ وہ فوجی بغاوت کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کریں۔

دوسری جانب فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے اور کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کو ایک سال کی ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد اقتدار منتقل کیا جائے گا۔میانمار میں فوج نے آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد اقتدار سنبھال لیا تھا۔