• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو بلا تاخیر پاسپورٹ انکے گھروں میں بزریعہ ڈاک بھیجنے کی سہولت جاری رکھی ھوئ ھے

Feb 3, 2021

مانچسٹر (عارف چوہدری)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے برطانیہ بھر کی طرح گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو پاسپورٹ کا اجراء کرنے میں تاخیر نہیں ہوئ اور ہنگامی حالات میں قونصلیٹ اور دیگر درخواست دہندگان کو انکے گھروں میں بذریعہ ڈاک پاسپورٹ  بھیجے گئے۔ مانچسٹر قونصلیٹ میں پاسپورٹ اجراء کے ترجمان نے کہا تھا کہ سماجی رابطوں کے ذریعے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر اور پاسپورٹ گمشدہ ہونے بارے منفی افواہیں پھیلا کر کمیونٹی کو گمراہ کیا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ہمارے عملے نے مشکل ترین حالات میں بھی آفس آکر لوگوں کے مسائل حل کیے ہیں تاکہ انہیں پاکستان سفر کرنے میں دشواری پیش نہ آئے اس میں قونصل جنرل طارق وزیر اور پاسپورٹ سیکشن کے مینجر سردار غلام مصطفیٰ کی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے  ہمہ وقت اپنے آپ کو کمیونٹی کی خدمت کے لیے پیش کیا اور  اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو آگے سے بڑھ کر جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔