بارسلونا(نمائندہ خصوصی) میڈرڈ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاو کے باعث پابندیوں میں توسیع کرنے کا اعلان کردیاہے ،نئی پابندیاں 15 فروری تک نافذ رہیں گی۔
نئی پابندیوں کے تحت اگر آپ لاک ڈاون والے زون میں ہیں تو آپ کی نقل و حرکت محدود ہوگی۔ شہریوں کو کام اور ہسپتال کے علاوہ علاقے سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔زونز کے اندر شہریوں کو گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی تاہم دوسرے علاقے کے لوگ متاثرہ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔کرفیو کے اوقات کار رات 10 بجے سے 6 بجے تک ہونگے۔بار ریسٹورنٹس، سینما، تھیٹر،کھیل کے میدان، جم، کھلے رہیں گے تاہم ان کو صرف 50 فیصد افراد کے داخلے کہ اجازت ہوگی۔پولیس حکام نئی پابندیوں پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں گے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی پرجرمانے ہونگے۔
سپین کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پابندیوں میں 15فروری تک توسیع
