ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ
اسلم خٹک کی زیر نگرانی منشیات کی ترسیل کی روک تھام یا اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں مقرر کردہ ٹیم نے گذشتہ دو ماہ کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث مختلف افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا۔
اسی طرح آج ایس ایچ او تھانہ درابن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری مقدار میں منشیات کو خیبر ایجنسی بھیجنے کا خدشہ ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ درابن نے فوری طور پر خصوصی ناکہ بندی عمل میں لاتے ہوئے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل شروع کیا جس پر ایک ٹرک جو کہ سیب کی پیٹیوں سے لوڈ تھا جس پر شک گزرتے ہوئے اس کی چکینگ کی جس میں سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 2500 کلوگرام چرس جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 20 کلو گرام افیون برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا
اس کارروائی پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ اسلم خٹک نے ایس ایچ او تھانہ درابن و اس کی ٹیم کو اپنی جانب سے شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ مزید اس طرح کی کارروائیاں کی جائیں گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔ ایسے افراد جو کہ کسی بھی معاشرے کا ناسور ہو ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد
