• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلی میں نامزد وزیراعظم ماریو ڈراگی جمعرات سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا آغاز کریں گے

Feb 6, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی)اٹلی میں نامزد وزیراعظم ماریو ڈراگی جمعرات سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا آغاز کریں گے ۔اس سے قبل اٹلی کے صدر سرجیو میٹاریلا نے یورپی سنٹرل بینک کے سابق سربراہ کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے مینڈیٹ سونپا تھا ۔

اٹلی کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم جوسیپے کونٹے نے گزشتہ ہفتے سینٹسٹ اٹلی ویووا (IV) پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں اکثریت سے محروم ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔اطالوی سیاست کے ثالث رہنے والے صدر میٹاریلا نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں شامل جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ کونٹے کی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کو روکنے کی کوششوں کے بعد ایک اعلی سطح کے غیر سیاسی ایگزیکٹو کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔ماریو ڈراگی نے وزیراعظم بننے کے بعد کورونا کی وبا کو شکست دینے اور ملک کوبہتری کی جانب لے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔