• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

Feb 8, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نو پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت 160 روپے سے نیچے کی سطح پر آگئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق نو پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر159.99سےکم ہوکر159.90روپےپرٹریڈہورہاہے۔
یادرہےکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ترسیلات زر میں اضافے کا رحجان اہم غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا باعث بنا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30 پیسے گھٹ کر 159.98روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ کر 160.10 ہوگئی۔انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 8پیسے گھٹ کر 42.65 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10پیسے گھٹ کر 42.55 روپے ہوگئی۔