• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں اضافہ، خواتین کیلئے بری خبر آگئی

Feb 8, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے پاکستان میں آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیفشل جیولری کی فی کلو قیمت بڑھا کر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آرٹیفشل جیولری کی دیگر ممالک سے درآمدی قیمت 4.97 ڈالر سے بڑھا کر 5.40 ڈالر فی کلو کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کا اطلاق پتھروں اور بیڈز کے بغیر الیکٹرو پلیٹڈ مصنوعات پر ہوگا اور متعین قیمت سے کم ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔