سکھر(نمائندہ خصوصی) ایم ایس ایف مسلم لیگ ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کا کہنا ہے کہ 9 فروری پی ڈی ایم جلسہ حیدرآباد کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ کے مسلم لیگی کارکناں مریم نواز کے استقبال کے لئے بہت پور جوش تھے پر افسوسناک حادثے پیش آیا ہے جس میں مریم نواز کی بڑی صاحبزادی کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس میں وہ کافی زخمی ہوئی ہیں اور آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ مریم نواز کے استقبال کے لئے جو سرگرمیاں تشکیل دیں گئیں تھی انہیں منسوخ کردیا گیا ہے لہذا تمام کارکناں سے گذارش ہے کہ وہ مریم نواز کی صاحبزادی کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب کرے