سکھر(رپورٹ.امداد علی گل کلوڑ)سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کیلئے سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی جانب سے کئے جانے والے اعلانات کے باوجود ٹریفک مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ کرائے جانے پر شہر میں ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھرنا عام بات ہو گئی ہے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے سکھر انتظامیہ کی جانب سے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود کسی قسم کا عملدر آمد ہوتا دیکھائی نہیں دیتا، اکثر اوقات شہر کے مصروف ترین کاروباری و تجارتی مرکز گھنٹہ گھر، پان منڈی، ایوب گیٹ، دھرم شالہ روڈ، بندر روڈ، مینارہ روڈ، فرئیر روڈ، شاہی بازار، کپڑا مارکیٹ، اناج بازار، سبزی منڈی، سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہا اور مسافر گاڑیوں، شہریوں سمیت پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات اٹھانی پڑی، ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے سکھر کے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمد کرانے سمیت ٹریفک جام سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔