• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اقوام متحدہ اوردیگر ممالک کو کشمیر و دیگر ممالک کے مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا’

Feb 9, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ )
اقوام متحدہ اوردیگر ممالک کو کشمیر و دیگر ممالک کے مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا’صدر نیشنل یوتھ پاکستان پشاور عمران خان نے گزشتہ روز یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالےمنقدہ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر قیمت دیکھنی ہو تو آپ نوجوان کشمیریوں کو دیکھیں کہ 70سال سے کس طرح آزادی کیلئے وہ لوگ اپنی جان و مال قربان کر رہے ہیں ۔اس طرح فلسطین، لیبیا ،شام جیسے ممالک کو دیکھیں کہ کس طرح وہاں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اوردیگر ممالک کو کشمیر و دیگر ممالک کے مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے جدید دور میں جنگ میں استعمال ہونیوالے اسلحہ کی جگہ قلم نے لے لی ۔ یہ قلم نوجوانوں کا ہتھیار ہے آج کے دور میں وہی قومیں کامیاب ہیں جوعلم،تجربے، ریسرچ، لیبارٹریزمیں مضبوط ہیں۔ لہٰذا آپ طلباء کو اپنی تحقیق ‘ لیبارٹریزاور قلم سے اپنی تعلیمی نظام کو مضبوط کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر چھا جائے اور کشمیرکی آزادی کیلئے نکلنے والی ہماری آواز اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو ہلا دے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے تکلیف دہ ہے کیونکہ میرا تعلق سوات سے ہے اور میں نے سیاہ ترین دن دیکھے ہیں میں نے اپنے پیاروں کو ذبح ہوتا دیکھا ہے ۔لیکن امید تھی کہ ایک دن آئے گا اور آج سوات سمیت دیر، باجوڑ اور دیگر علاقوں کی خوشیاں واپس آگئیں ۔اب آپ جائیں اور دیکھیںکہ وہاں خوشحالی کا دور دورہ ہے ۔ میں نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور یہ وہ جگہ تھی جہاں کوئی نہیں جاتا تھا مگر جیسے ہی میرے جیسے لوگوں نے وہاں جانا شروع کیا تو وہاں کے لوگوں میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ۔لیکن کشمیریوں کے بارے میں سوچئے کیونکہ آج ہم سب اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیںجو آزادی کیلئے اپنی جان و مال کی قربانیاں دے رہے ہیں ان کوہندوستانی فوج کے ہوتے ہوئے ظلم میں پستے ہوئے کوئی امید تک نظر نہیں آرہی اور یہ زندگی ان کیلئے ایک ڈرائونا خواب بن گیا ہے ۔ کیونکہ ہندوستان کشمیریوں پر قبضہ کرکے ظلم ، بربریت کی انتہاء کئے ہوئے ہے۔ آج کا دن ہم سب اور خصوصی آپ نوجوانوں کیلئے تکلیف دہ دن ہے ۔ اگر آپ کشمیر ی بہن بھائیوں کی مدد کرنا چاہئے