• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اب اگر آپ اے ٹی ٹیم سے پیسے نکلوانے کے بعد رسید حاصل کریں گے تو اس کی کتنی فیس کاٹی جائے گی ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

Feb 10, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)چند بینکوں نے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے پر رسید حاصل کرنے کی غیر اعلانیہ فیس لاگو کر دی ہے جس نے صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آن لائن پیسوں کی منتقلی کیلئے فیس بھی بڑھا دی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے جس نے بینکوں کیلئے اپنی کمائی میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں ،تاہم صارفین بینکوں کے اس فیصلے سے نہایت حیران ہیں ، اے ٹی ایم سے پیسے حاصل کرنے کے بعد ملنے والی رسید یہ بتاتی ہے کہ آپ نے کتنے پیسے نکلوائے ہیں اور پیچھے بقایا کتنا رہ گیاہے ،یہ رسید اب آپشنل ہو گی یعنی یہ صارف پر منحصر ہے کہ وہ لینا چاہتا ہے یا نہیں ، اگر صارف اے ٹی ٹیم سے پیسے نکلوانے کے بعد رسید حاصل کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کرتا ہے تواس مد میں اڑھائی روپے فیس لاگو ہو گی ۔

ایک صارف نے بتایا کہ اسے موبائل پر ایک پیغام موصول ہواجس میں بتایا گیا کہ آپ کے اکاﺅنٹ سے اڑھائی روپے کاٹ لیے گئے ہیں ، جب میں نے بینک کے کال سینٹر پر کال کر کے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو بتایا گیا کہ یہ فیس رسید حاصل کرنے پر کاٹی گئی ہے ۔مرکزی بینک کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لیا گیاہے ، جس میں کہا گیا کہ اگر عمل سے نئے احکامات پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا یا یہ متصادم نہیں تو بینک یہ عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ایسی کوئی بھی ہدایت نہیں کی گئی کہ وہ اے ٹی ایم کے ذریعے بیلنس انکوائری کی فیس رکھیں تاہم بینکوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خدمات کی فیس لے سکتے ہیں بشرط یہ کہ وہ سٹیٹ بینک کے احکامات سے متصادم نہ ہوں ۔