لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ شہداہماراسرمایہ ہیں،قوم شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی ،شہدا کی قربانیون کی بدولت وطن عزیز میں امن قائم ہوا۔