کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 172 روپے سستا ہو کر 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر بڑھ کر 1842 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں سونا سستا ہوگیا
