مانچسٹر(عارف چوہدری ) گریٹر مانچسٹر میں تعینات ملکہ برطانیہ کے نمائندے لارڈ لیفٹیننٹ سر وارن جے سمتھ نے کورونا کے دروان کمیونٹی کی خدمت کرنے پر گریٹر مانچسٹر کے ممتاز صحافی روزنامہ جنگ- جیو ٹی وی کے بیورو چیف غلام مصطفی مغل کی خدمات کو سراہا ہے – غلام مصطفیٰ مغل کے نام اپنے ایک خط میں لارڈ لیفٹیننٹ نے لکھا کہ میں کورونا کے دروان آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں – یقینا کورونا ایک موذی وباءہے جس نے پوری دنیا کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا تاھم اس مشکل ترین وقت مین بعض لوگون کے کمیونٹی کی شاندار خدمات سر انجام دین اور عملی کام کیااور لوگون کو آگاہ رکھا – پوری دنیا میں جہاں کچھ اچھے لوگوں نے انسانوں کے ساتھ ہمددری اور عزم و ہمت کی داستانیں رقم کیں- متاثرین کورنا کےلئے کھانے کے پارسل اور ادویات تقسیم کیں ’اپنے ہمسایوں کا نہ صرف خیال رکھا بلکہ ان کی مدد بھی کی ‘ کورونا کے متاثرین کےلئے فنڈریزنگ کی‘ بزنسوں کی مدد کرنے میں کام کیا ہے وہیں یہ نوٹس بھی کیا گیا کہ ایسے لوگ جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے انہیں بہت سی افواہوں کا سامنا بھی تھا جس کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے آپ نے اپنی صحافت کا درست استعمال کیا اور لوگوں کو کورونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں درست خبریں دیں بلکہ آپ نے لوگوں کوکورونا ویکسین لگوانے پر حوصلہ افزائی بھی کی – میں آپ کا مشکور ہوں – خیال رھے غلام مصطفی مغل کو کرونا مثبت ھوا تھا اور انھون دو ھفتے تک بیماری مین آئیسولیشن مین بھی گذارے اس کے باوجود دن رات کمیونٹی کی خدمت مین مصروف ھے