• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آصف زرداری نے ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے نواز شریف کو قائل کرلیا، نجی ٹی وی کادعویٰ

Feb 13, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف میں رابطہ ہواجس میں اتحاد برقرار رکھنے پر اتقاق کیا گیا،سابق صدر نے ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے نوازشریف کو قائل کرلیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ن لیگ نے پی پی کی ان ہاﺅس کی مکمل حمایت کا عندیہ دیدیا،ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم ان ہاﺅس تبدیلی ،استعفوں ،لانگ مارچ اوردھرنا آپشن استعمال کریگی ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعدپی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کیلئے سرجوڑے گی ،پی پی ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے نمبرگیم پوری کرےگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی ،ان ہاﺅس تبدیلی آپشن کی ناکامی ہوئی تواستعفوں پر سنجیدگی سے غور کیاجاسکتا ہے،لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کاآپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔