لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سمیت ایشا کے بیشتر ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت،تاجکستان اورافغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے۔زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ پاکستان میں اس کی گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ایدھی حکام کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات میں لاہور میں کسی مالی اور جانی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔
پاکستان کے علاوہ اور کن کن ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے؟
