پیرس(نمائندہ خصوصی)فرانس کی معمر ترین خاتون لوسیل راندون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ۔ایک سو سترہ سالہ لوسیل راندون گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں ،سسٹر آندرے کے لقب سے مشہور معمر ترین خاتون نے دو عالمی جنگیں اور 1918کے ہسپانوی فلوکی وبا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رکھا ہے ۔
غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق لوسیل راندون نے گزشتہ روز اپنی 117ویں سالگرہ منائی،گیارہ فروری 1904 میں پیدا ہونے والی سسٹر آندرے کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے کہا گیا کہ مجھے یہ وائرس ہے، یہ سچ ہے کہ میں بہت تھکن محسوس کر رہی تھی مگر مجھے اندازہ نہیں تھا۔سسٹر آندرے نے کہا کہ وہ سالگرہ کے دن کچھ خاص کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں تھیں مگر نرسنگ ہوم نے ایک دعوت کا اہتمام کیا۔