• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برفانی طوفان کے باعث امریکہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

Feb 13, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست ٹیکساس میں خوفنا ک ٹریفک حادثے میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے نو افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کئی کاریں ٹریلرز کے نیچے روندی گئیں اور متعدد گاڑیاں الٹ گئیں۔جس سے نو افراد ہلاک جبکہ 65 افراد زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹیکساس میں چل رہے برفانی طوفان کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کیلئے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا جہاں لواحقین کو ضروری اطلاعات فراہم کی جا رہی ہیں، حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔