• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل کا ترانہ ، شعیب اختر کی تنقید کے بعد آئمہ بیگ بھی بول پڑیں

Feb 13, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے تنقید کے بعدگلوکارہ آئمہ بیگ اور نصیبو لال کا موقف بھی آگیا، آئمہ بیگ نے ترانے سے متعلق اپنے خیالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سے تین سال سے منسلک ہوں، ایک مرتبہ پھر کام کر کے بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

نصیبو لال نے کہا کہ میرا گروو میرا پیارا پاکستان اور یہ کیمرہ ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے اور پہلے بار کام کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

گانے کے پروڈیسر زلفی نے کہا کہ گروو میرا پی ایس ایل سمیت تمام لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے، نصیبو لال کی آواز کی گونج سٹیڈیم میں پھیلی ہو اس تصور کے ساتھ ہم نے اس ترانے کی میلاڈی بنائی ہے۔

یاد رہے شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے پر منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر ان کے بچے ڈر گئے۔