• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قائدآباد: منی ٹرک اور وین میں ٹکر،7 افراد جاں بحق

Feb 17, 2021

قائدآباد(نمائندہ خصوصی)میانوالی خوشاب روڈپرمنی ٹرک اوروین میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اورنو زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسافروں سے بھری وین میانوالی سے خوشاب جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکر ہو گئیں، حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 16 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،گاڑیاں ٹکرانے سے حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے،حادثے کے بعد جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔جبکہ نارووال میں نیولاہور روڈ پر دھند کے باعث بس الٹ گئی ،حادثے میں دو افراد جاں بحق 20 زخمی ہو گئے۔