• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ٹرائلز اختتام پزیر ہوئے،

Feb 17, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس

کھلاڑی ہو تو ثابت کرو
انڈر 19 پختونخوا گیمز 2020-21
پانچواں فیز ٹرائل شیڈول
ڈیرہ اسماعیل خان
رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ٹرائلز اختتام پزیر ہوئے،
جس میں مہمان خصوصی فیصل امین خان سٹی ایم پی اے۔ عارف اللہ اعوان ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان۔ سابق تحصیل ناظم عمر امین خان اور نواب سمیر اے سی ڈی آئی خان نے شرکت کی
اور بطور میزبان ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ خان نے اپنے فرائض سرانجام دیئے،
کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ عمران خان کے وژن کے مطابق کھلاڑیوں کے بہترین مواقع میسر کئے جارہے ہیں
اس موقع پر فیصل امین خان سٹی ایم پی اے اور کپتان عمر امین خان نے کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف گیمز کھیل کر ان کی حوصلہ افزائی کی، کرکٹ سکواش ٹیبل ٹینس تائی کوانڈو جیسے کھیلوں کو فروغ دینا آنے والی نسلوں کی حفاظت کرنا ہے،
ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ خان کے بہترین اقدامات پر ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان اور فیصل امین خان سٹی ایم پی اے کا خراج تحسین

انڈر 21 گیمز میں حصہ لینے والی فیمیل پلیئرز جو کہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف سکولوں کالجز اکیڈمیز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مختلف گیمز کی ٹرائل دینے آئیں،
ٹرائلز میں حصہ لینے والی پلیئرز کی تعداد 173 تھی جن میں 73 پلیئرز کو سلیکٹ کیا گیا، فیمیل پلیئرز کے ٹرائل مفتی محمود پبلک سکول اور گرلز سکول فضل رحیم کالونی میں منعقد ہوئے
ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بھیجے گئے چیف کوچ اور مختلف گیمز کے کوچز نے کھلاڑیوں کو انکے بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد سلیکٹ کیا،
خواتین پلیئرز کی سات گیمز جس میں کرکٹ، والی بال، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس شامل ہیں،
کوچز کی سلیکٹ کی گئی ٹیمز میں پہلی مرتبہ آپکو سکول کالج اور یونیورسٹی سے لےکر پرائیویٹ سیکٹر کے پلیئرز دیکھنے کو ملیں گے۔

اسی طرح انڈر 21 میل پلیئرز بھی پورے ڈسٹرکٹ کے مختلف سکول کالجز اور یونیورسٹی سے لےکر مختلف کلبز کے اور پرائیویٹ سیکٹر سے نوجوانوں نے 10 مختلف گیمز کے ٹرائلز رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے
میل پلیئرز میں ٹرائل دینے والے 200 کے قریب پلیئرز نے حصہ لیا ان میں سے 79 پلیئرز سلیکٹ ہوئے،
ان دس گیمز میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو کراٹے، تائی کوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو، ویٹ لفٹنگ شامل ہیں
چیف کوچ کی سربراہی میں تمام کوچز نے بہترین پلیئرز کا انتخاب کیا اور بنائی جانے والی تمام ٹیمز کو سامنے لانے کا مقصد یہ تھا کہ نوجوانوں کو بہترین کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
حکومتی سطح پر ان کھلاڑیوں کو تمام کھیلوں کا سامان مہیا کیا جائے گا، اور ساتھ میں سالانہ سکالرشپ جو کہ دس ہزار، سات ہزار، پانچ ہزار کے علاوہ گولڈ اور سلور اور براونز میڈل دیئے جائیں گے، بہترین کھیل پیش کرنے والوں کو ایک سال سے دو سال تک انعامات دیئے جائیں گے
ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ خان نے تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے پرنسپل صاحبان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اور فیمیل دونوں کا شکریہ ادا کیا کیونکہ ان تمام اداروں کے تعاون کے بغیر اتنا کامیاب ایونٹ ہونا ممکن نہیں تھا

شکریہ وزیراعظم عمران خان
شکریہ وزیراعلی پختونخوا
شکریہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر پختونخواہ
شکریہ امین برادران