• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کا تھانہ تنگی کا دورہ۔ سیکورٹی کا معائنہ۔ سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایت جاری* ۔

Feb 17, 2021

خیبر پختون خواہ سے عمران خان :. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے تھانہ تنگی کادورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان اور ایس ایچ او تنگی ریاض خان بھی موجود تھے۔دورہ کے موقع پر عمارتوں کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کا معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا۔ تھانہ کی ریکارڈ کو بھی چیک کئے۔تھانہ کے مختلف حصوں میں گئے، اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ حوالات میں بند ملزمان سے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات کی۔حوالات میں ملزمان کے حقوق کا خیال رکھنے کے ہدایات جاری کیے۔ دورہ کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں۔مزید کہا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اورموقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیے۔