(عمران خان خیبر پختون خواہ )تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل میں محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا حکام اور لنڈی کوتل خیبر پختو ادبی جرگہ کے زیر اہتمام پشتو زبان کے نامور شاعر امیر حمزہ خان شینواری مرحوم کے 27ویں برسی کے موقع پر سیمینار اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا برسی کے موقع ہر منعقدہ مشاعرہ میں صدر محفل سید حافظ عبدالصمد شاہ باچا. پروفیسر ڈاکٹر اسلم تاثیر ڈاکٹر زاہد مسعود. ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی جبکہ دیگر شعراء میں پروفیسر ڈاکٹر تواب شاہ مسرور قندھار آفریدی. لیاقت علی حسرت. نعمت اللہ اسیر. فیصل شینواری. عبدلغفورخان آفریدی. نامدار آفریدی. حارث خان. شینواری. نسیم خان شلمانی درویش خان آفریدی. تقدیر ملنگ افغانی ڈاکٹر کلیم شینواری عابد ثمر شعور گل آفریدی اور خیبرپختونخوا و دیگر اضلاع سے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی امیر حمزہ خان شینواری مرحوم کے ستائیس ویں برسی کے موقع پر شعراء نے ان کی زندگی پر غزل اور اشعار پیش کئے لنڈی کوتل سیر وتفریحی پارک میں پشتو زبان کے مشہور شاعر امیر حمزہ خان شینواری کے 27ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار اور مشاعرہ کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسلم تاثیر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پشتو زبان کے مشہور شاعر امیر حمزہ خان شینواری ایک عظیم شاعر اور شخصیت تھے جنہوں نے پشتو زبان کے غزل اور شاعری میں اعلیٰ مقام حاصل تھا اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر بڑا مقام حاصل کیا تھا جس کی خدمات کو ملک کے تمام شعراء قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.. اس موقع پر منعقدہ سیمینار اور مشاعرہ میں دیگر شعراء اور شرکاء حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشتو زبان کے مشہور شاعر امیر حمزہ خان شینواری کے مزار میں قائم لائبریری کے لئے سٹاف مقرر کیا جائے اور ان کی برسی اور دیگر تقاریب کو ہر سال سرکاری سطح پر منایا جائے اور ان کے مزار کے لئے آئے ہوئے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کی جائے برسی کے موقع پر بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری مرحوم کے بھتیجے فیصل خان شینواری نے محکمہ ثقافت خیبر پختون خواہ حکام اور برسی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا