• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان کا ملک بھر کے پولیس افسروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم

Feb 19, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک بھرکے پولیس افسران کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں جھوٹی ایف آئی آرز اور غیرضروری گرفتاریاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں آئی جیزکو سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال ختم کرنے کی بھی ہدایت دی۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ غیر ضروری دباو¿ کے خاتمے کے لیے پولیس میں تبادلوں کا اختیارآئی جی کے پاس ہونا چاہیے۔