• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ، فیس میں کمی کر دی گئی

Feb 19, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ حکام نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں پانچ فیصد کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کا اطلاق ملک سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی ہو گا۔پانچ سال والے ارجنٹ100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس12ہزار روپے اور نارمل فیس6ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس9ہزار روپے جبکہ نارمل فیس5ہزار500ہزار روپے کردی گئی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس5ہزار اور نارمل فیس3ہزار روپے ہے۔

دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس9 ہزارروپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس13ہزار500 روپے اور نارمل فیس8ہزار2سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس7 ہزار500 روپے اور نارمل فیس4ہزار500 روپے ہوگی۔پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق17فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17فروری سے قبل فیس کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ یا فیس ارجسٹ نہیں کی جائے گی۔