• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹرمپ کی صدارت ختم ہوتے ہی ان کا 34 منزلہ ٹرمپ ٹاور دھماکے سے گرادیا گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 19, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست اٹلانٹا سٹی میں واقع 34 منزلہ ٹرمپ ٹاور کو ڈائنامائٹ کی مدد سے گرادیا گیا۔

ٹرمپ ٹاور کو گرانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔بلند وبالا بلڈنگ ڈائنا مائٹ دھماکے کے بعد چند سکینڈز میں زمین بوس ہوگئی۔ٹرمپ ٹاور بلڈنگ 2009 تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت رہی تھی۔عمارت کو گرانے کے لیے تین ہزار ڈائنامائٹ استعمال کیے گئے۔