قاہرہ(نمائندہ خصوصی) مصر میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی،جس سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق 24 ٹیرابائٹس کی انٹرنیٹ ڈیٹا کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی پیدا ہوئی ہے اور بعض مقامات پر انٹرنیٹ سروس معطل بھی ہوئی ہے۔کیبل کی مرمت میں تقریباً دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔انٹرنیٹ کیبل کٹنے سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
مصر میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر
