• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی اے نے اپنا نیٹ ورک بڑا کرنے کافیصلہ کرلیا، کس ملک کے لیے پروازیں شروع کردیں؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

Feb 19, 2021

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے افغانستان میں اپنے کارگو فلائٹ آپریشن کو وسعت دینے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے افغان حکام، شہری ہوابازی کے اداروں اور تجارتی تنظیموں کے لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس موقع پر ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ”پی آئی اے حکومت کی ہدایات کے مطابق افغانستان میں اپنے آپریشنز کو مزید وسیع اور مستحکم کرنا چاہتی ہے تاکہ دونوں برادر ممالک کے شہریوں کو فضائی سفر کی سہولتیں باآسانی میسر آ سکیں۔“ ارشد ملک نے افغان شہری ہوابازی کے سربراہ ڈاکٹر قاسم وفائیزادہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پی آئی اے قندھار اور مزار شریف سے بھی پروازیں شروع کرنا چاہتی ہے۔