عمران خان خیبر پختون خواہ:. لکی مروت ماتحت پولیس اہلکاروں کےجائزعرض معروض کےحل کےلئےڈی پی او افس لکی مروت میں ہفتہ وار اردلی روم کاانعقاد*
ڈی پی او افس لکی مروت میں ہفتہ وار اردلی روم کاانعقادکیاگیا۔ اردرلی روم کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت عمران خان نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کئے.
ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اہلکاروں کے تمام جائز مسائل محکمانہ قواعد و ضوابط اور پولیس رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کئے جائیں گے. اور کسی کیساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی. تمام جوانوں اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ محکمانہ معاملات میں کسی بھی قسم کی سفارشات سے گریز کریں کیونکہ اس سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے اور فورس کے مورال پر برا اثر پڑتا ہے.