میلان (نمائندہ خصوصی) انسانی حقوق کے ادارے نے اٹلی کو یورپ کا سب سے کم تشدد والا ملک قرار دے دیا۔
یورپی یونین کی بنیادی حقوق کی تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کے اٹلی مالٹا کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کا سب سے کم پرتشدد ملک ہے۔ یہ رپورٹ ایک سروے کے نتیجے میں مرتب کی گئی ہے جس میں شریک تین فیصد اطالوی شہریوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ پانچ سالوں میں جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جبکہ یورپی یونین میں تشدد کی اوسط نو فیصد ہے۔ یورپ میں تشدد کی سب سے زیادہ شرح ایسٹونیا میں 18 فیصد، فن لینڈ اور چیکیا میں 16 فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں 17 فیصد لوگوں نے پچھلے پانچ سالوں میں ہراساں کیے جانے کے واقعات کا سامنا کیا جبکہ یوروپی یونین کی اوسط 41 فیصد ہے۔