• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ شیخ مل خیل عالم خانی میں سمارٹ چلڈرن اکیڈمی سکول میں مہمان خصوصی علامہ محمد عدنان قادری نے شعبہ حفظ کلاسز کا افتتاح کر دیا

Feb 21, 2021

عمران عمران خان خیبر پختون خواہ سے )ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ شیخ مل خیل عالم خانی میں سمارٹ چلڈرن اکیڈمی سکول میں مہمان خصوصی علامہ محمد عدنان قادری نے شعبہ حفظ کلاسز کا افتتاح کر دیا.تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ شیخ مل خیل عالم خانی میں سمارٹ چلڈرن اکیڈمی سکول میں علامہ محمد عدنان عدنان قادری نے شعبہ حفظ کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں ان کے ہمراہ مولانا شعیب قادری مولانا ربنواز قادری. سمارٹ چلڈرن اکیڈمی سکول کے پرنسپل راج الدین شینواری کے علاوہ علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی قادری خاندان کے چشم وچراغ علامہ محمد عدنان قادری نے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے اور منعقدہ تقریب کے موقع پر تقریر بھی کیا گیا.. اس موقع پر سمارٹ چلڈرن اکیڈمی سکول کے پرنسپل راج الدین شینواری نے تقریب میں شرکت کرنے پر مہمان خصوصی علامہ محمد عدنان قادری اور دیگر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا