• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں مسلسل 12 ویں دن پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

Feb 22, 2021

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) پڑوسی ملک بھارت میں پٹرول کی قیمت میں مسلسل 12 ویں دن اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ایک لٹر پٹرول 101 روپے 51 پیسے (222 روپے 53 پیسے پاکستانی) تک کا ہوگیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آج پٹرول کی قیمت 39 پیسے کے اضافے سے 90 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے، یہاں ڈیزل 37 پیسے بڑھ کر 80 روپے 97 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ بھارت میں سب سے مہنگا پٹرول ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ہے جہاں ایک لٹر کی قیمت 101 روپے 51 پیسے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں رواں ماہ میں 14 ویں بار اور مسلسل 12 ویں دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال بھارت میں پٹرول کی قیمت اب تک مجموعی طور پر چھ روپے 77 پیسے (14 روپے84 پیسے پاکستانی) بڑھ چکی ہے