• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ہلاکتیں

Feb 23, 2021

میکسکو سٹی(ویب ڈیسک) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے صوبہ ویرا کروز میں فوجی طیارہ گرا، لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔