• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے بعد ایک اور خوفناک وبا، برڈ فلو سے اب تک کتنے انسان متاثر ہوچکے؟ پریشان کن انکشاف

Feb 23, 2021

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں نئے برڈ فلو ’’ایچ 5 این 8‘‘ (H5N8) سے سات انسان متاثر ہوئے ہیں اور روسی حکام نے اس بارے میں عالمی ادارہ صحت کو اطلاع بھی دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حالیہ چند ماہ سے ’’ایچ 5 این 8‘‘ برڈ فلو کی وبا سے روس، یورپ، چین، مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ سمیت کئی علاقوں کی مرغیاں اور بطخیں شدید متاثر ہیں، کورونا وائرس کی طرح برڈ فلو یا ’’ایویئن انفلوئنزا‘‘ وائرس کی بھی درجنوں اقسام ہیں البتہ ان میں صرف چند ایک ہی انسانوں میں بیماری اور وباؤں کا باعث بن چکی ہیں ۔

’’ایچ 5 این 8‘‘ نے دسمبر 2020 میں روس کے ایک پولٹری پلانٹ پر سات ملازمین کو متاثر کیا ، اس پلانٹ میں مرغیوں اور بطخوں کے گوشت سے مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں، متاثر ہونے والوں کا انکشاف ٹیسٹ کے ذریعے ہوا ورنہ ان افراد میں کوئی ظاہری علامت موجود نہیں تھی۔ علاوہ ازیں، ان 7 افراد کے علاوہ مزید کسی اور شخص کے مذکورہ وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع بھی نہیں ملی۔