• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کرلیا

Feb 23, 2021

نیویارک(نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کی جانب سفر شاندار ہے،دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر کن ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں لیکن پاکستان نے اپنی سرحد یں اور عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں۔ پاکستان کی کھلی سرحدیں اور عوام کے کھلے دل پاکستانیوں کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمام مذاہب ہمیں امن کیلئے متحد کرتے ہیں۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔