• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مجلس پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ ہاؤس میں سینیٹر مشاہداللہ خان مرحوم کی تعزیت

Feb 24, 2021

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) مجلس پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ ہاؤس میں سینیٹر مشاہداللہ خان مرحوم کی تعزیت سعودی عرب کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف اور سرپرسرت اعلیٰ مجلس پاکستان میاں حامد کی سربراہی میں سینیٹر مشاہداللہ خان کی تعزیت کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ریجن رانا خالد اکرم کی رہائش گاہ پر وفد نے مشاہداللہ خان کی ناگہانی وفات اور اس قومی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وفد میں مجلس پاکستان کے صدر اور سرپرست اعلیٰ کے علاوہ سیکرٹری مجلس پاکستان حافظ عبدالوحید جوائنٹ سیکرٹری مجلس پاکستان رانا عمر فاروق اور رکن ایگزیکٹو کونسل محمد وسیم خان بھی شامل تھے۔صدر مجلس پاکستان سعودی عرب رانا عبدالرؤف نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ مرحوم نہ اسلام پسند، حقیقی محب وطن اور جرات و بہادری کے پیکر تھے۔ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکیں گیں۔مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا سینیٹر مشاہداللہ خان ہمارے بچپن کے ساتھی اور دوست تھے، ہمارا بچپن اور لڑکپن اکٹھے گذرا۔ مرحوم بہت ہی مثالی سیرت کے حامل تھے۔ اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔جوائنٹ سیکرٹری مجلس پاکستان رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مجلس پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پر حافظ عبدالوحید نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی۔